کیا ایسا نہیں ہے ؟

گاؤں میں نیم کے پیڑ کم ہو رہے ہیں گھروں میں کڑواہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔

زبان میں مٹھاس کم ہو رہی ہے جسم میں شوگر بڑھتی جا رہی ہے۔

شادی ہال میں عورتیں نیم عریاں ہوتی ہیں اور کرسیاں بہترین غلافوں میں ہوتی ہیں

کہتے ہیں سارا قصور مولویوں کا ہے اور ہر خوشی غم میں مولوی نہ ہو تو جان پر بن جاتی ھے

اپنی غلطی پر دنیا کی سب سے بہترین وکالت اور دوسرے کی غلطی پر سب سے بڑے جج

مصیبت پڑے تو امّی ابّو سے دعا کرواتے ھیں اور اگر وہ کسی کام سے منع کریں تو آپ کو کیا پتہ میں جانتا ھوں کہتے ہیں

کسی بزرگ نےسچ ہی کہا ہے۔

جب کتابیں سڑک کنارے رکھ کر بکیں گی اور جوتے کانچ کے شو روم میں۔ تب سمجھ لینا کے لوگوں کو علم کی نہیں جوتوں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں