خوشبودار فرش پر محرم( احرام پہنے ہوئے )  کا چلنا

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:89

اس صورت میں  بھی اگر محرم  کا محض اندازہ  اور وہم  ہے کہ حرم کے فرش کو خوشبو والے پانی  سے دھویا گیاتھا ،ا ورا س کا پاؤ ں  اس میں گیلا ہوگیا تو ا س وہم  اور خیال کا اعتبار  نہیں ہے ۔

اور اگر واقعۃً حرم کے فرش کو خوشبو  والی چیز دھویا گیاہو اور پانی غالب  ہوتو اس صورت  میں بھی  محرم  پر کچھ  بھی لازم نہیں ہوگا۔ کیونکہ حرم  شریف میں صفائی کا پانی  جس میں خوشبو مغلوب  ہوتی ہے   محرم کے پاؤں  پر لگنے  کی وجہ سے  اس پر کوئی جزا لازم نہیں ہوگی (  ماخذہ التبویب  904/67 )

دارالافتاء جامعہ  دارالعلوم کراچی 

عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ پی ڈی ایف فائل میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/524749524560964/

اپنا تبصرہ بھیجیں