خواب میں مقام اعراف دیکھنا

اعراف:

مقام اعراف ایک جگہ کا نام ہے جس پر قیامت کے دن وہ لوگ کھڑے ہوں گے جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گے۔ وہ جنت کی طرف دیکھیں گے اور جنت میں جانے کی تمنا کریں گے کہ پھر جہنم کی طرف ان کا رخ پھیرا جائے گا جسے  دیکھ کر وہ جہنم سے پناہ مانگتے ہوں گے۔ آخر کار ان پر اﷲ تعالیٰ کا فضل ہوجائے گا اور جنت میں بھیج دیا جائے گا۔

خواب میں مقام اعراف پر کھڑا دیکھنا عمل میں کمزوری کی طرف بھی اشارہ ہوسکتاہے اور اس طرف بھی کہ تکلیف و مشقت آئے گی لیکن پھر عافیت اور چھٹکارے کا سامان فراہم ہوجائے گا۔ مناسبت سطور بالا سے ظاہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں