خواب میں الٹی کرتے دیکھنا

اُلٹی:(قے)

الٹی گندگی ہوتی ہے اور گزشتہ سطور میں یہ بات گزر چکی ہے کہ گندگی اور زائد چیزوں کی تعبیر مال سے دی جاتی ہے اس لیے الٹی کی تعبیر مال سے دی جائے گی۔ جتنی زیادہ الٹی کی اتنا زیادہ مال ملے گا اور کم کی ہے تو کم۔

گندگی باہر نکالنے سے اشارہ گناہ سے توبہ کی طرف بھی ہوسکتا ہے کیونکہ توبہ کا مطلب بھی گندی چیز کو چھوڑ دینا ہے۔ چنانچہ اگر یہ دیکھا کہ الٹی آتے آتے رک گئی ہے تو اس طرف اشارہ ہوگا کہ گناہ میں مبتلا رہے گا۔

حدیث مبارکہ میں آتا ہے: العائد فی ھبتہ کالعائد فی قیئہ۔

گفٹ اور ہدیہ دے کر واپس لینے والا ایسا ہے جیسے قے کرکے اسے کھانے والا۔ اس سے معلوم ہوا کہ خواب میں قے کرکے اسے کھا لینا اس طرف اشارہ ہے کہ وہ کسی کو کوئی گفٹ دے گا پھر واپس لے لے گا۔ بخیل ہوگا نیز جھوٹ، بدعہدی اور خیانت کے اثرات بھی اس شخص میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں