مفہوم کی دو قسمیں ہیں: (1) مفہوم الموافقہ (2) مفہوم المخالفہ
مفہوم موافق سب کے نزدیک حجت ہے اور مفہوم مخالف اکثر علماء احناف کے نزدیک حجت نہیں ، شوافع کے نزدیک حجت ہے اور یہ اختلاف قرآن و سنت کےمفاہیم کے بارے میں ہے ، صحابہ کرام کے اقوال ، کتبِ فقہ اورعوام کے کلام میں مفہوم مخالف معتبر ہے ۔ صحابہ کے اقوال جب قیاس کے مطابق نہ ہوں یعنی غیر مدرک بالقیاس ہوں تو حدیث مرفوع کے حکم میں ہوگا کیونکہ صحابہ اپنی طرف سے نہیں بیان کرتے تھے۔
مفہوم ِ مخالف قرآن میں تو معتبر نہیں لیکن عقوبات میں جیسے جزا و سزا میں مفہوم مخالف معتبر ہے ” کلّا انھم عن ربھم یومئذ لمحجوبون” یہ آیت کفار کے لیے ہے کہ وہ دیدار باری تعالی سے محروم رہیں گے تو مفہوم مخالف مؤمنوں کے لیے یہ ہے کہ وہ دیدار کریں گے