مکروہات نماز قسط 6

مکروہات نماز قسط 6

جگہ سے متعلق

امام کا محراب میں کھڑا ہونا مکروہِ تنزیہی ہے،البتہ اگر محراب سے باہر کھڑا ہو مگر سجدہ محراب میں ہوتا ہو تو مکروہ نہیں۔

صرف امام کا بغیر ضرورت کسی اونچے مقام پر کھڑا ہونا جس کی بلندی ایک ہاتھ یا اس سے زیادہ ہو مکروہِ تنزیہی ہے۔ اگر امام کے ساتھ چند مقتدی بھی ہوں تو مکروہ نہیں، اگر امام کے ساتھ صرف ایک مقتدی ہو تو مکروہ ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اگر ایک ہاتھ سے کم ہو اور سرسری نظر سے اس کی اونچائی واضح طور پرمعلوم ہوتی ہوتب بھی مکروہ ہے۔

سب مقتدیوں کا امام سے بغیر ضرورت کسی اونچے مقام پر کھڑا ہونا مکروہِ تنزیہی ہے،اگر کوئی ضرورت ہو، مثلاً:جماعت زیادہ ہو اور جگہ ناکافی ہو تو مکروہ نہیں یا بعض مقتدی امام کے برابر کھڑے ہوں اور بعض اس سے اونچی جگہ ہوں، تب بھی جائز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں