مکروہات نماز:قسط 1

مکروہات نماز:قسط 1

مکروہ وہ چیز ہے جس سے نماز نہیں ٹوٹتی لیکن ثواب کم ہوجاتا ہے اور گناہ ہوتا ہے۔

لباس سے متعلق

اپنے کپڑے، بدن یا زیور سے کھیلنا اور کنکریوں کو ہٹانا مکروہ ہے، البتہ اگر کنکریوں کی وجہ سے سجدہ نہ کرسکے تو ایک دو مرتبہ ہاتھ سے برابر کردینا اور ہٹادینا درست ہے۔

نماز میں ادھر ادھر سے اپنے کپڑے کو سمیٹنا، سنبھالنا اور مٹی سے بچانامکروہ ہے۔

کندھے پر رومال ڈال کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

میلے کچیلے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے اور اگر دوسرے کپڑے نہ ہوں تومکروہ نہیں۔

حالت ِنماز میں کپڑے کا عام معمول کے خلاف پہننا یعنی اس کے پہننے کاجو طریقہ ہو اور جس طریقے سے اس کولوگ عام حالات میں پہنتے ہوں اس کے خلاف اس کا استعمال کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔

مثلاکوئی شخص چادرا وڑھے اور اس کا کنارہ کاندھے پر نہ ڈالے یا کرتہ پہنے اور آستینوں میں ہاتھ نہ ڈالے، اس سے نماز مکروہ ہو جاتی ہے۔

ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں