مکروہات نماز:قسط 3

مکروہات نماز:قسط 3

ہیئت نماز سے متعلق

نماز میں دونوں پیر کھڑے رکھ کر بیٹھنا،چار زانو بیٹھنا یا کُتے کی طرح بیٹھنا یہ سب مکروہ ہے۔ البتہ عذر اوربیماری کی وجہ سے جس طرح بیٹھ سکے،کوئی کراہت نہیں۔

مردوں کے لیے بلا ضرورت نماز میں کہنیوں کو زمین پر بچھا دینا مکروہِ تحریمی ہے۔

آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا بہتر نہیں ہے، لیکن اگر آنکھیں بند کرنے سے نماز میں د ل خوب لگے تو بند کرکے پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

اگر سجدہ کی جگہ پاؤں کی جگہ سے ایک بالشت سے زیادہ اونچی ہو جیسے کوئی دہلیز پر سجدہ کرے تونماز درست نہیں اور اگر ایک بالشت یا اس سے کم ہو تو نماز درست ہے لیکن بلاضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے۔

اگر کوئی آگے بیٹھاباتیں کررہا ہو یا کسی اور کام میں لگا ہو تواس کی پیٹھ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا مکروہ نہیں، لیکن اگر بیٹھنے والااتنے زور زور سے باتیں کررہا ہو کہ نماز میں بھول جانے کا ڈرہے تو وہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے،اسی طرح کسی کے چہرہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے۔

نماز میں ایسے تنورکی طرف منہ کرنا جس میں آگ جل رہی ہو مکروہ ہے، البتہ موم بتی یا چراغ وغیرہ سامنے ہو تو کوئی حرج نہیں۔

اگر نمازی کے سامنے قرآن شریف یا تلوار لٹکی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں