مسافر کی نماز کا حکم

فتویٰ نمبر:5047

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ

ایک شخص کی رہائش فیصل آباد میں ہے اور جاب لاہور میں۔۔۔وہ پیر کی صبح فیصل آباد سے لاہور جاتا ہے اور جمعے کی شام لاہور سے واپس فیصل آباد آتا ہےاب اسکی نماز کا کیا حکم ہے؟کس جگہ قصر نماز پڑھے گا؟

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

واضح رہے کہ قصر نماز اس وقت پڑھی جائے گی جب کوئی شخص تین دن تین رات کی مسافت کے سفر کے ارادہ سے نکلے جس کا اندازہ ۴۸ میل یاسواستترکلومیٹرسے لگایا گیا ہے، اور اس شخص کا ارادہ پندرہ دن سے کم قیام کا ہو بشرطیکہ جہاں قیام کر رہا ہے وہ جگہ مسافر کا وطن اصلی نہ ہو، تو یہ شخص قصر پڑھے گا۔

لہذا صورت مسئولہ میں اگر یہ شخص لاہور میں پندرہ دن ٹھہرتا ہو تب تو لاہور میں مکمل نماز پڑھے گا ورنہ لاہور میں اس کی نماز مسافر کی ہی ہوگی جب تک پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرلیں البتہ اپنے اہل وعیال کو بھی لاہور منتقل کرلیں یعنی لاہور کو بھی وطن اصلی بنالیں تو پھر وہاں بھی مقیم کی ہی نماز پڑھے گا اگرچہ پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کا ارادہ ہو، البتہ ایک صورت یہ ہے کہ لاہور میں اس کا سامان موجود ہوتے ہوئے اس نے کم ازکم ایک بار پندرہ دن اقامت کی نیت سے سکونت اختیار کرلی ہو اس صورت میں لاہور اس کا وطن اقامت بن گیا ، اب سامان جب تک لاہور میں ہے پندرہ دن سے کم قیام کی نیت سے بھی رکے گا تو بھی مکمل نماز ہی پڑھے گا ۔ جہاں تک بات ہے فیصل آباد کی تو وہ چونکہ وطن اصلی ہےاس لیے وہاں مکمل نماز پڑھے گا ۔

(مستفاد از: فتاوی محمودیہ ٧/ ٥٠٦)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

“(فيقصر إن نوى) الاقامة (فى اقل منه): أى نصف شهر ” 

(الدر المختار ٢/ ١٢٥)

وإن نوی الإقامة أقل من خمسة عشر یوماً قصر، هکذا في الهدایة، ولو بقی في المصر سنین علی عزم أنه إذا قضی حاجته و یخرج و لم ینو الإقامة خمسة عشر یوما قصر کذا في التهذیب۔ (الفتاویٰ الهندیة ۱؍۱۳۹)

الوطن الأصلي هو موطن ولادته أو تأہله أو توطنه یبطل بمثلہ … لاغیر۔ (شامی ۲؍٧١٤ زکریا)

ولو کان له أہل ببلدتین فأیتهما دخلها صار مقیما۔ (شامی ۲؍٧١٤ زکریا) 

والوطن الأصلي یجوز أن یکون واحدا أو أکثر۔ (بدائع الصنائع ۱؍۲۸۰زکریا)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ١١ شوال ١٤٤٠

عیسوی تاریخ: ١٥ جون ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

‏https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

‏https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

‏www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

‏https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں