ننگے سر نماز پڑھنا

ننگے سر نماز پڑھنا

آج کل ننگے سر نماز پڑھنے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔ اسلام میں ٹوپی یا عمامہ کی حیثیت ایک طرح اہل تقویٰ کا شعار ہے۔ رسول اللہﷺاور آپ کے اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا عام معمول سر ڈھانپنے کا تھا۔حدیث میں بھی کہیں اس کا ذکر نہیں کہ حضورِاکرمﷺنے کھلے سر نماز پڑھی ہو۔ اس طرح اس کی دوہری حیثیت ہو جاتی ہے۔نماز کے احترام کاتقاضا یہ ہے کہ ٹوپی،عمامہ باندھ کر نماز پڑھی جائے۔ فقہاء کرام نے عام حالت میں کھلے سر نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے، لہٰذا ننگے سر نماز پڑھنے کےبجائے ٹوپی یا عمامہ باندھ کر نماز پڑھی جائے۔ ( از جدید فقہی مسائل : ۷۲)

اپنا تبصرہ بھیجیں