پولٹری فیڈ میں سور کی چربی کا شبہ

فتویٰ نمبر:455

سوال:آج کل چکن کی جس دانے سے پرورش ہوتی ہے، اس کے فورینسک Foransicc (جس میں بہت زیادہ تحقیق کی جاتی ہے) ماہر (جو مسلمان ہے) نے کہا ہے کہ وہ دانہ خنزیر کی چربی سے تیار ہوتا ہے، جبھی یہ تقریبا 40 دنوں میں اتنا صحت مند ہو جاتا ہے۔

جواب: چکن میں چونکہ دانے کی وجہ سے گوشت میں تغیر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا اثر باقی رہتا ہے، بلکہ وہ اندر جا کر ختم ہو جاتا ہے  اس لیے اس کا کھانا حلال ہے۔

مفتیان: شریعہ ڈیپارٹمنٹ، حلال فاؤنڈیشن

اپنا تبصرہ بھیجیں