قبر کے اوپر پودے اگ جانے کا حکم

قبر کے اوپر پودے اُگ جائیں تو ان کا کیاکرناچاہیے؟ براہ کرم حکم بتادیجیے۔

الجواب حامدۃ ومصلیۃ:

قبر کے اوپر اگے ہوئے پودوں اورہری گھاس کاٹنے کوعلماء نے منع لکھاہے،کیونکہ ہری گھاس پودے اللہ تعالیٰ کی تعریف اورحمد بیان کرتے ہیں اورکاٹنے کی صورت میں مردے اس کے فوائد سے محروم ہوجاتے ہیں،البتہ خشک پودے اورگھاس کاٹنے کی اجازت ہے. اصلاح ودرستگی کی خاطر بھی کاٹ سکتے ہیں۔(فتاویٰ رحیمیہ: 9/43، کتاب الوقف )

کبیری میں ہے کہ قبر کے اوپر سے سبز گھاس کاٹنا مکروہ ہے  خشک گھاس کو کاٹنا مکروہ نہیں (ويكره قطع النبات الرطبة من اعلاه دون اليابس) ص-563_ فصل في الجنائز)

واللہ اعلم

بنت رفيق

دار الافتاءصفه آنلائن کورسز

2/5/1438

31/1/2017

اپنا تبصرہ بھیجیں