رضاعی بیٹی کے بہن یا بھائی سے اپنے بچوں کا نکاح کرنا

سوال:اگر خالدہ نے زینب کی بچی کو دودھ پلایا تو کیا زینب اپنے بیٹے کا نکاح خالدہ کی بیٹی سے کر سکتی ہیں۔
الجواب باسم ملھم الصواب
اگر زینب کے اس بیٹے نے خالدہ کا دودھ نہیں پیا تو اس کا نکاح خالدہ کے بچوں سے ہوسکتا ہے ۔
____________
حوالہ جات :
1: يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع (إلى قوله) فالكل إخوة الرضيع وأخواته،. وفيه أيضا :وتحل أخت أخيه رضاعا ۔
(فتاوى الهنديه : 1/343)
2 : جس لڑکے نے اپنی خالہ کا دودھ پیا ہے، اس کا نکاح اس خالہ کی کسی لڑکی سے نہیں ہو سکتا، اس کے علاوہ دونوں بہنوں کی اولاد کے رشتے آپس میں ہو سکتے ہیں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل : 6/226)
واللہ اعلم بالصواب
11 ربیع الثانی 1445
24 نومبر 2023

اپنا تبصرہ بھیجیں