شادی شدہ عورت سے زنا سرزد ہو جائے ۔

سوال۔اگر کسی شادی شدہ عورت سے گناہ (زنا) سرزد ہو جائے تو کیا شوہر کو بتانا ضروری ہے یا اللہ کے سامنے توبہ استغفار کر لے ؟
الجواب باسم ملہم الصواب
اگر کسی خاتون سے ایسا گناہ سرزد ہو جائے تو اسے چھپائے ہی رکھے شوہر کو نہ بتائے اور سچے دل سے توبہ استغفار کرے اور آئندہ نہ کرنے کا پکا عزم کرے ۔
البتہ یاد رہے کہ شادی شدہ مرد یا عورت سے اس طرح کا گناہ سرزد ہونا انتہائی خطرناک ہے ۔احادیث مبارکہ کی رو سے اس طرح کا گناہ کرنے والا جب یہ گناہ کر رہا ہوتا ہے تو
ایمان کا نور اس کے دل سے نکل جاتا ہے ۔
یہ انتہائی شدید گناہ ہے لہذا آئیندہ کے لئے اس سے مکمل اجتناب لازم ہے ۔اللہ کے سامنے گڑگڑا کر توبہ استغفار اور حسب استطاعت صدقہ خیرات کیا جائے ۔
حوالہ جات :-
1.و یوخذ من قضیتہ انہ یستحب لمن وقع مثل قضیتہ ان یتوب الی اللہ تعالی و یستر نفسہ ولا یذکر ذلک لاحد کما اشار بہ ابو بکر و عمر علی ماعز وان من اطلع علی ذلک یستر علیہ بما ذکر ولا یفضحہ ولا یرفعہ الی۔الامام کما قال صلی اللہ۔علیہ وسلم فی ھذہ القصہ لو سترتہ بثوبک لکان خیرا” لک و بھذا جزم الشافعی رحمہ اللہ فقال احب لمن اصاب ذنبا” فسترہ اللہ علیہ ان یستر علی نفسہ و یتوب ۔
(فتح الباری ، باب لا یرجم المجنون و المجنونہ ، 158/2)
2.انہ یستحب لمن وقع فی معصیۃ وندم ان یبادر الی التوبہ منھا ولا یخبر بھا احدا” و یستر ، یستر اللہ وان اتفق انہ یخبر احدا” ،فیستحب ان یامرہ بالتوبہ وستر ذلک عن الناس ۔۔۔۔۔۔وفی القصۃ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لھزال لو سترتہ بثوبک لکان خیرا” لک ۔
فتح الباری ، باب لا یرجم المجنون و المجنونہ ، 159/2)
واللہ اعلم بالصواب
12 ستمبر 2022
15صفر 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں