سورۃ الانعام کا زمانہ نزول ونام کی وجہ

اعدادوشمار:
سورۃ الانعام مکی سورت ہے۔ لوح محفوظ اور مصحف عثمانی کی ترتیب پر اس کا نمبر چھٹا ہے جبکہ نزول اس کا پچپن وے نمبر پر ہوا۔ بیس رکوع اور ایک سو پینسٹھ آیات پر مشتمل ہے۔ الفاظ کی تعداد 3055 ہے جبکہ حروف کی تعداد 12418 ہے۔
زمانہ نزول:
مکی سورت ہےتاہم اس کی بعض آیات مدنی ہیں۔
تفسير الألوسي = روح المعاني (4/ 72)
وأخرج النحاس في ناسخه عن الحبر أنها مكية إلا ثلاث آيات منها فإنها نزلت بالمدينة قُلْ تَعالَوْا أَتْلُ [الأنعام: 151] إلى تمام الآيات الثلاث۔وأخرج ابن راهويه في مسنده وغيره عن شهر بن حوشب أنها مكية إلا آيتين أتل تَعالَوْا أَتْلُ [الأنعام: 151] والتي بعدها. وأخرج أبو الشيخ أيضا عن الكلبي وسفيان قالا: نزلت سورة الأنعام كلها بمكة إلا آيتين نزلتا بالمدينة في رجل من اليهود وهو الذي قال: ما أَنْزَلَ اللَّهُ عَلى بَشَرٍ مِنْ شَيْءٍ [الأنعام: 91] الآية. وأخرج ابن المنذر عن أبي جحيفة نزلت سورة الأنعام كلها بمكة إلا وَلَوْ أَنَّنا نَزَّلْنا إِلَيْهِمُ الْمَلائِكَةَ [الأنعام: 111] فإنها مدنية، وقال غير واحد: كلها مكية إلا ست آيات وَما قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ [الأنعام: 91] إلى تمام ثلاث آيات قُلْ تَعالَوْا أَتْلُ إلى آخر الثلاث۔
نام کی وجہ:
عربی زبان میں ’’انعام‘‘ چوپایوں (مویشیوں) کو کہتے ہیں۔ عرب کے مشرکین، مویشیوں کے بارے میں بہت سے غلط عقیدے رکھتے تھے، مثلاً : ان کو بتوں کے نام پر وقف کرکے ان کا کھانا حرام سمجھتے تھے۔ چونکہ اس سورت میں ان بے بنیاد عقائد کی تردید کی گئی ہے اس لیے اس کا نام سورۃ الانعام رکھا گیا ہے۔ (مستفاد: آسان ترجمہ قرآن : ۱/۳۸۰)

اپنا تبصرہ بھیجیں