حالت ِ احرام میں خوشبووالے صابن لگانے کا حکم

سوال:اگرکسی نے حالت ِ احرام میں خوشبووالا صابن استعمال کیاتوکیاحکم ہے؟   الجواب حامداًومصلیاً اگرکسی نے حالتِ احرام میں ایساصابن استعمال کیاجوخوشبودارتھااوردیکھنے والابھی اس کوصابن سمجھتااورکہتا ہے توپھرصدقہ واجب ہے لیکن اگر دیکھنے والا اس کوخوشبو کہتاہے یااستعمال کامقصد ہی خوشبو کاحصول تھا تواس صورت میں دم واجب ہے۔ فتح القدير للمحقق ابن الهمام الحنفي – مزید پڑھیں