سوال: زلزلے میں جو معصوم مرے ہیں شہید کہیں گے ؟
جواب: جی ہاں ! زلزلے میں معصوم ونیک لوگ دب کر مریں گے وہ شہید کے مرتبے میں ہوں گے ۔
جیسا کہ ” نصر الباری ” میں ہے کہ دب کر مرنے والے بھی شہید ہوں گے ،
” حدیث : ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ شہید 5 شخص ہیں ۔
1/جو طاعون سے مرے
2/جو پیٹ کے عارضے سے مرے
3/جو ڈوب کر مرے
4/جو دب کر مرے
5/جو اللہ کی راہ میں شہید ہو ۔”
( نصرالباری : کتاب الجھاد ، صفحہ 44) ( مکتبۃ الشیخ )