کیا نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نام سے پہلے یا لگا سکتے ہیں جیسے یا رسول اللّٰہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً

”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کیساتھ یا “ کہنا مطلقا ممنوع نہیں ہے ”یا رسول اللہ“ اس عقیدے سے کہنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی طرح ہرجگہ حاضر وناظر ہیں ہماری ہرپکار اور فریاد کو سننے والے ہیں حاجت روا ہے ناجائز ہے اور اشعار میں جو ”یا رسول اللہ“ یا ”یا محمد“ کے الفاظ آتے ہیں وہ صرف تخیل کے طور پر شاعرانہ اور عاشقانہ خطاب ہوتا ہے، اشعار میں حاضر وناظر کا عقیدہ نہیں ہوتا شعراء حاضر وناظر کے تصور کے بغیر غائب کے لیے لفظ ندا استعمال کرلیتے ہیں لہٰذا حاضر وناظر کے عقیدے کے بغیر ایسے اشعار کا پڑھنا جن میں ”یا رسول اللہ“ یا ”یا محمد“ کے الفاظ آئے ہیں فی نفسہ جائز ہےالبتہ اگر دوسروں کا عقیدہ بگڑنے کا اندیشہ ہو تو نہ پڑھنے ہی میں احتیاط ہے۔ (فتاوی رحیمیہ: ۲/۱۰۸، کتاب السنة والبدعة، ط: دار الاشاعت، پاکستان)

اپنا تبصرہ بھیجیں