مرنے کے بعد بیوی اپنے شوہر کو اور شوہر اپنی بیوی کو دیکھ سکتا ہے

سوال: مرنے کے بعد  کیا عورت اپنے شوہر  کو یا بیوی  کے مرنے  سے شوہر  اپنی بیوی  کا چہرہ   دیکھ سکتا ہے  یا نہیں ؟ اور غسل  دے سکتے ہیں ۔ یا نہیں  ؟

فتویٰ نمبر:54

جواب : شوہر  اپنی  زوجہ کو غسل نہیں دے سکتا۔ البتہ  اسکے چہرے کو دیکھ سکتا ہے ۔ عورت  اپنے شوہر  کو غسل  دے سکتی ہے ۔ کیونکہ  عدت  وفات  پوری ہونے تک  وہ اسکے نکاح  میں ہے ۔  ( فتاویٰ رحیمیہ  :5/57)

اپنا تبصرہ بھیجیں