نمونہ والی ادویات کاذاتی استعمال کیساہے َ

فتویٰ نمبر:727

سوال : مختلف  ادویات ساز کمپنیاں اپنی ادویات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے  ڈاکٹر حضرات کو ( sample ) ( ادویات کے نمونے ) دیتے ہیں  اور یہ  semple دینے کے دو مقاصد ہوتے ہیں ۔

  • اپنی دوائی کا تعارف کرانا
  • ڈاکٹر کو خوش کرنے کے لیے تاکہ وہ ہماری دوائی لکھے تو کیا۔

(الف) یہ sample اپنی ذات کے لےاستعمال کرناجائز ہے  ڈاکٹر کے لیے؟

(ب) یا یہ sample کسی غریب  مریض کو  دیدینا جائز ہے ؟ sample لے کر ڈاکٹر ان کی ادویات  لکھنے پر مجبور نہیں ہوتا۔

جواب :مسئولہ  صورت میں کمپنی کی طرف سے جودوائیں  دی جاتی ہیں  وہ اگر ڈاکٹر کو مالک اورقابض بناکر دی جاتی ہیں  تو ان دواؤں کا مالک ڈاکٹرہے اوراس کے لیے  ان کا استعمال  جائز ہے۔اوراگر ڈاکٹر  کو املک بناکر  نہ دی جاتی ہوں بلکہ غریب مریضوں کے لیے دی جاتی ہوں تو پھر ان کا استعمال ڈاکٹر  کے لیے جائز نہیں بلکہ مریضوں کو دینا ڈاکٹر  کے لیے ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں