روڈ ایکسیڈنٹ میں جانی و مالی نقصان کی تلافی کیسے ہو؟

شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امو

روڈ ایکسیڈنٹ میں جانی و مالی نقصان کی تلافی کیسے ہو؟ 

سوال: 

ایک شخص نے کسی مکینک کے پاس گاڑی کھڑی کی تو اس دکان کا ایک لڑکا جو گاڑی کی صفائی کرنے والا تھا، صفائی کے بعد گاڑی کو روڈ پر لے آیا اور گاڑی

کا ایکسیڈنٹ ہو گیا، جس سے گاڑی کا بھی کافی نقصان ہو گیا اور اس ایکسیڈنٹ میں کچھ افراد زخمی ہو گئے اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ گاڑی کے مالک نے زخمیوں کے علاج اور آپریشن کے لیے25 لاکھ روپے ہسپتال میں ادائیگی کی ہے اور جو شخص فوت ہو گیا ہے اس کے لواحقین (بیوی، بچے اور والدہ) کے لیے 6 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ادائیگی کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں یہ ادائیگی کرتا رہوں گا۔ مرنے والے شخص کی بیوی وفات کے کچھ دن بعد اپنے میکے چلی گئی ہے اور اس کا کہنا ہے میں اپنے ماں باپ کے پاس رہوں گی، یہاں نہیں رہتی۔ والدہ کا سہارا بھی یہی شخص تھا۔ مرنے والے کے دوسرے بھائی ہیں لیکن وہ خود بہت غریب ہیں، ان کے لیے والدہ وغیرہ کا خرچ کرنا مشکل ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر سوال یہ ہے کہ 

1 قتل کی ذمہ داری گاڑی کے مالک پر ہو گی یا ایکسیڈنٹ کرنے والے لڑکے پر؟ 

2 اس کی سزا کیا ہے؟ اگر رقم کی صورت میں معاوضہ دیا جائے تو وہ کس پر اور کتنا لازم ہو گا؟ 

3 رقم کی صورت میں اگر معاوضہ ملتا ہے تو وہ مقتول کے ورثاء بیوی، والدہ اور بچوں کے درمیان کس طرح تقسیم ہو گا؟ 

شریعت کی روشنی میں جلد جواب عنایت فرمائیں کیونکہ مقدمہ ایسوسی ایشن کے پاس فیصلے کے لیے درالافتاء کے جواب کے انتظار میں ہے۔ 

(حنیف ڈائمنڈ، کراچی) 

جواب: 

1 جس لڑکے نے ایکسیڈنٹ کیا ہے قتل کی ذمہ داری اس پر ہو گی۔ 

2 یہ قتل خطا ہے جس کی سزا کی تفصیل یہ ہے: 

٭ یہ لڑکا توبہ کرے 

٭ کفارہ : جو یہ ہے کہ دو ماہ مسلسل روزے رکھے 

٭ دیت: جس کی صورت یہ ہے کہ اس کی عاقلہ قتل خطا کی دیت ادا کرے، اور یہ دیت مرنے والے کے تمام ورثہ کو میراث میں ان کے حصے کے بقدر ملے گی۔ 

دیت کی مقدار 

1 چاندی:دس ہزاردرہم = 02 ء 34 کلو گرام (34020گرام) بحساب چاندی 

چاندی کا ایک درہم = 402 ء 3 گرام کا ہوتا ہے اور دیت دس ہزار دراہم یعنی 34020 گرام کے ہوتے ہیں، دس گرام چاندی کی قیمت روزانہ اخباروں میں چھپتی ہے۔ سب سے پہلے دس گرام چاندی کی قیمت اخبار سے معلوم کر کے اس کو دس پر تقسیم کر لیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کو ایک گرام کی قیمت معلوم ہو جائے گی، پھر اس کو 304020 سے ضرب دے دیں، جو بھی جواب حاصل ہو وہ اس دن کی چاندی کے اعتبار سے دیت کی مقدار ہے۔ 2 سونا:ایک ہزار دینار 86=ئ4 کلو گرام 

سونے کا ایک دینار= 86 ء 4 گرام کا ہوتا ہے اور دیت یعنی ایک ہزار دینار 4860= گرام کے ہوتے ہیں۔ دس گرام سونے کی قیمت روزانہ اخباروں میں چھپتی ہے۔ سب سے پہلے دس گرام سونے کی قیمت اخبار سے معلوم کر کے اس کو دس پر تقسیم کر لیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کو ایک گرام کی قیمت معلوم ہو جائے گی، پھر اس کو 4860 

سے ضرب دے دیں، جو بھی جواب حاصل ہو وہ اس دن کی سونے کے اعتبار سے دیت کی مقدار ہے۔ اب ہم 25 نومبر 2010 ء کو درہم اور دینار کی قیمت پاکستانی روپے لکھتے ہے۔ 25 نومبر 2010 ء کو کراچی، حیدر آباد، لاہور اور ملتان میں ایک درہم کی قیمت پاکستانی روپے میں 28287 ئ256 روپے ہے اور دیت یعنی دس ہزار دراہم کی مقدار7 ء 2562828 روپے بنتی ہے۔ جبکہ اسی تاریخ کو ایک دینار کی قیمت پاکستانی روپے میں 925 ء 18289 روپے ہے اور دیت یعنی ایک ہزار دینار کی مقدار 18289925 روپے بنتی ہے۔ 

3 اونٹ: سونا چاندی کے علاوہ اونٹوں سے دیت کی مقدار سو اونٹ ہیں جو پانچ قسم کے ہوں گے: 

٭ایک سالہ بیس اونٹنیاں 

٭ایک سالہ بیس اونٹ 

٭دو سالہ بیس اونٹنیاں 

٭تین سالہ بیس اونٹنیاں 

٭چار سالہ بیس اونٹنیاں 

وضاحت 

دیت کی انواع میں سے کسی کی تعین کا اختیار قاتل کو ہے یا قاضی کو؟ قول اول راجح ہوتا ہے، لہذا قول ثانی کے مطابق قاضی نے تعیین کر دی تو جائز اور نافذ ہے۔(احسن الفتاویٰ ص540ج8) 

دیت تین سال میں وصول ہو گی، ہر شخص سے سالانہ دراہم 33ئ536=1ء 4گرام سے زیادہ وصول نہیں کی جائے گی۔ عاقلہ: اگر قاتل کا تعلق کسی سیاسی، سماجی یا تاجر، مزدور یونین سے ہے تو وہ اس کی عاقلہ ہے، اگر کسی تنظیم سے اس کا تعلق نہیں تو اس کا خاندان اس کی عاقلہ ہو گی، قاتل خود بھی اس میں شامل ہو کر اپنا حصہ الگ ادا کرے گا۔ 

گاڑی کے مالک پر شرعاً کچھ لازم نہیں، وہ یہ سب کچھ تبرعا کر رہا ہے، لہذا مقتول کے ورثہ اس 6 ہزار کو آپس میں مل کر استعمال کریں، دینے والے کا مقصد بھی ان کے ساتھ ہمدردی ہے۔ کسی خاص شخص کو متعین کر کے دینا نہیں۔(الدر المختار: ج07 ص94)

جامعۃ الرشید

اپنا تبصرہ بھیجیں