کیا کنواری لڑکی زکوٰۃ ادا کرے گی؟

سوال: علماء کرام  اس مسئلہ  میں کیا کہتے ہیں کہ  ایک لڑکی  کنواری  جو کہ  صاحب  نصاب ہے اور وہ  اپنے والدین  کے ساتھ  رہتی  ہے  تو اس پر زکوٰۃ اور قربانی  وغیرہ  کرنا واجب ہوگا یا والدین  پر ہوگا  اور اس کا معاش  کا ذریعہ  بھی موجود  نہیں ؟

 جواب:  جو بھی شخص صاحب نصاب  ہو تو زکوۃ  اور قربانی خود  اس پر واجب  ہوتی ہے ۔ اگر اس کے والدین  اپنی خوشی  سے اس کی طرف  سے اسکے  علم میں  لاکر ادا کریں  توزکوۃ  اور قربانی  ادا ہوجائے گی  ۔ ( دارالافتاء   مدرسہ حفیظیہ )

اپنا تبصرہ بھیجیں