آداب النوم

سوال:جیسا کہ اللہ کے نبی نے رات کو سوتے ہوئے آگ جلا کر سونے سے منع کیا ہے تو کیا اس کی وجہ سے گلوب یعنی کو ایل coilجلا کر سونا بھی منع ہے اور ایسا کرنے سے کیا گناہ ہو گا اگر ہم کو مچھر مارنے کے لئے اس کوجلا کر سوئیں گے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

حديث میں آگ بجھا کر سونے کا حکم ہے اور گلوب کھلا ہو شعلہ نہیں ہے لہذاگلوب جلانا جائز ہے البتہ اس کو جلانے میں احتیاط برتی جائے کہ کہیں ہوا سے اڑ کر، ادھر ،ٱدھر گر کر جلنے کا سبب نہ بنے ایسی جگہ رکھا جائے، جہاں آگ لگنے کے امکانات نہ ہو.

———————————–

عن أبى موسى الاشعرى:احترق بيت بالمدينة على أهله فحدث النبي صلى الله عليه وسلم

“فقال انما هذه النار عدو لكم فإذا نمتم فأطفؤها عنكم.”

(صحيح البخارى:٦٢٩٤)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں