عاجزی اختیار کرنے کی فضیلت

سوال:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر جھک جانے یعنی (عاجزی اختیار کرنے سے)تمھاری عزت گھٹ جائے تو قیامت کے دن مجھ سے لے لینا،کیا صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے علاوہ کسی بھی حدیث کی کتاب میں یہ حدیث موجود ہے؟

الجواب باسم ملہم بالصواب

ان الفاظ کے ساتھ یہ حدیث کسی بھی حدیث کی کتاب میں موجود نہیں، البتہ صحیح مسلم میں ایک اور حدیث اس مفہوم کی موجود ہے۔چنانچہ ملاحظہ ہو:
عن ابی هریرة عن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال: مانقصت صدقة من مال ومازاد الله عبدا بعفو الاعزا وماتواضع احد لله الارفعه اللہ( الصحیح لمسلم، کتاب البر والصلة، باب استحباب العفووالتواضع، رقم الحدیث:2588)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :نبی اکرمﷺ نے فرمایاکہ: صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی، اور معافی ودرگزر سے اللہ بندہ کی عزت ہی بڑھاتے ہیں، اور جو کوئی بھی اللہ کے لیے جھکتا ہے اللہ پاک اس کو بلند کردیتے ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب
29اکتوبر 2022ء
2ربیع الثانی1442

اپنا تبصرہ بھیجیں