ایک ہی مسجد میں دوسری جماعت کا حکم

ایک ہی مسجد میں دوسری جماعت کا حکم

درجِ ذیل شرائط پائے جانے کی صورت میں ایک مرتبہ جماعت ہو جانے کے بعد اسی مسجد میں دوسری جماعت مکروہِ تحریمی ہے۔

1-محلے کی مسجد ہو،یعنی وہاں امام اور مؤذن متعین ہوں۔

2-پہلی جماعت بلند آواز سے اذان واقامت کہہ کر پڑھی گئی ہو۔

3-پہلی جماعت ان لوگوں نے پڑھی ہو جو اس محلے میں رہتے ہوں اور ان کو اس مسجد کے انتظامات کا اختیار حاصل ہو۔

اگر ان تین شرطوں میں سے کوئی شرط نہ پائی جائے، مثلاً: مسجد عام رہگذر پر ہو محلے کی نہ ہو، تو اس میں د وسری بلکہ تیسری وچوتھی جماعت بھی مکروہ نہیں جیسے مسافروں کے لیے مصلے بنے ہوتے ہیں ۔اسی طرح اگر پہلی جماعت بلند آواز سے اذان اور اقامت کہہ کر نہ پڑھی گئی ہو تو دوسری جماعت مکروہ نہیں۔اسی طرح اگر پہلی جماعت ان لوگوں نے پڑھی ہو جو اس محلے میں نہیں رہتے،نہ ہی ان کو مسجد کے انتظامات کا اختیار حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں