عرب کی حالت زار

الحاد ( نویں قسط )

عرب کی حالت زار:

یہ تو پاکستان کاحال ہے، نہایت عبرت انگیز بات یہ ہے کہ عرب جہاں سے اسلام کا نور ساری دنیا میں پھیلا، وہ بھی انٹرنیٹ کے ذریعے ملحدین کے خاص ٹارگٹ پر ہے اوروہ اپنے اہداف تیزی سے حاصل بھی کر رہے ہیں۔اور اس کام کے لیے انہیں عربوں میں سے ہی اپنے مطلب کے لوگ مل گئے ہیں جنہوں نے اپنی بدبختی کی وجہ سے اس الحاد کی دعوت پر لبیک کہا اور پھر الحاد پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔فیس بک پر آپ کو ان کا فورم بھی ملے گا جسے “عرب ملحدین فورم” کا نام دیا گیا ہے۔ اس الحادی فورم میں اب تک سینکڑوںافراد شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔ ملحدوں کی اس سائٹ پر الحادی فکر کے حامل ہر عرب کو اس بات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ملحدانہ افکار کا بے باکانہ اظہار کرے۔

عرب ملحدین گروپ (zezoe Ami) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ “میں ان دماغوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا جو غور و فکر سے قاصر ہیں یہ ایسے پتھر جیسے دماغ ہیں جو سائنس کی گولیوں سے مقابلہ پر آمادہ ہیں ان دماغوں کو ہر وقت آسمان سے کسی بات کے آنے کا انتظار رہتا ہے(نعوذ باللہ)۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں