عرفہ نام رکھنے کاحکم

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ورَحْمَةُاللّٰهِ وَبَرَكَاتُهْ
سوال یہ ہے کہ کسی بچی کا نام یوم عرفہ کی مناسبت سے عرفہ رکھنا کیسا ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب
وعلیکم السلام ورحمة اللہ !
عَرْفه  (راء ساکن کے ساتھ )اس کے معنی ہے ہتھیلی کے زخم کے ہیں اور  عَرَفه (حرف راء کے زبر کے ساتھ ) مکہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام ہے ۔نیز نویں ذی الحجہ کو بھی عرفہ کہتے ہیں۔
لہذا عرْفہ( راء ساکن کے ساتھ) نام رکھنا درست نہیں ۔البتہ عرَفہ( راء کے زبر کے ساتھ) اگرچہ جائز ہے لیکن مناسب نہیں۔ بہتر ہے اس کی بجائے ایسا نام رکھا جائے جس کا معنی اچھا ہوجیسے عارفہ( معرفت والی عورت) نام رکھ دیا جائے ۔ یا کسی صحابیہ کے نام پر نام رکھ دیا جائے ۔
================
حوالہ جات:

” عرْفَة“ راء کے سکون کے ساتھ، اس کا معنی ہے ہتھیلی کا زخم، اور ”عَرَفَة“ راء کے فتحے کے ساتھ مکے کے قریب ایک پہاڑ کا نام ہے۔
(القاموس الوحید: 1070)

فقط واللہ اعلم
25 ذوالحج 1444ھ
13 جولائی 2023ء۔

اپنا تبصرہ بھیجیں