عورتوں کے لئے فجر کی نماز کا مستحب وقت

سوال: عورتوں کے لئے فجر کی نماز کا مستحب وقت کیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عورتوں کے لیے فجر کی نماز اندھیرے یعنی اول وقت میں ادا کرنا مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے کہ مردوں کی جماعت کا انتظار کریں جب مردوں کی جماعت ہوچکے تو پھر اپنی نماز پڑھیں-

================================================================

1)فالتغليس افضل للمراة مطلقا وفى غير الفجر الافضل لها انتظار فراغ الجماعة.

(الدرالمختار: 30/2)

2) فالتغليس افضل للمراة مطلقا وفى غير الفجر الافضل لها انتظار فراغ الجماعة.

(مجمع الانهر في شرح ملتقى الابحر :107/1)

3)جب آ سمان پہ چوڑی سپیدی دکھائی دے تب سے فجر کی نماز کا وقت ہوجاتا ہے اور آفتاب نکلنے تک باقی رہتا ہے جب آ فتاب کا ذرا سا کنارہ نکل آ تاہے تو فجر کا وقت ختم ہوجاتا ہے لیکن اول وقت بہت تڑکے میں پڑھ لینا عورتوں کے لیے بہتر ہے اور مردوں کے لیے حکم یہ ہے کہ جب اجالا ہوجائے تب پڑھیں بہت اندھیرے میں نہ پڑھیں۔

(بہشتی زیور:130)

4)عورتوں کو ہمیشہ اور مردوں کو حالت حج میں مزدلفہ میں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا مستحب ہے۔

(مسائل رفعت قاسمی: 37/2)

والله سبحانه وتعالى اعلم

23/5/1443

27/12/21

اپنا تبصرہ بھیجیں