1۔جوشخص ہرفرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا جنت اور اس کے بیچ موت کے علاوہ کوئی چیز حائل نہیں۔
2۔رات کو سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لینے سےاس کے اور اس کے ہمسایوں کے گھروں کی حفاظت رہتی ہے۔
مفہوم:
آیۃ الکرسی کامفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالی ہمیشہ سے ہیں ہمیشہ رہیں گے، اسی نے کائنات اور اس کے قوانین کو تھاما ہوا ہے ،نہ اسے نیند آتی ہے نہ اونگھ ، اسے ماضی حال مستقبل تمام زمانوں کی تمام باتوں کا کلی علم ذاتی حاصل ہے۔اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے کوئی چوں بھی نہیں کرسکتا۔مخلوق کی صفات سے وہ پاک ہے۔لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایسی عظیم ہستی کو چھوڑ کر بےحقیقت معبودان باطلہ کی پرستش میں مشغول ہیں۔
زبردستی مسلمان بنانا:
زبردستی کسی کو اسلام میں داخل نہیں کیاجاسکتا {لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ} [البقرة: 256]البتہ جب ایک آدمی خوشی سے اسلام قبول کرلے تو اب اسے اسلام کی تمام باتوں پر عمل کرنا ہوگا، اسلامی حکومت اس پر زبردستی بھی کرسکتی ہے۔(آیت256)
Load/Hide Comments