ایک سال سے دو دن کم جانور کی قربانی ۔

سوال: گھر کا پلا ہوا بکرا ہے عید والے دن اس کی عمر ایک سال سے دو دن کم ہو گی کیا اس کی قربانی ہو سکتی ہے ؟
تنقیح : ا چھی طرح یاد کر کے بتائے کہ بکرے کی عمر عید والے دن ایک سال سے کتنے دن کم ہو گی ؟

جواب تنقیح : یہ بکرا پچھلے سال عید کے دوسرے دن صبح چار بجے کے لگ بھگ پیدا ہوا تھا ۔

الجواب باسم ملہم الصواب
واضح رہے کہ قربانی کے لئے بکرا /بکری  کی عمر ایک سال ہونا ضروری ہے البتہ مذکورہ صورت میں عید کے دوسرے دن بکرے کی عمر پوری ہو رہی ہے
لہذا آپ عید کے دوسرے دن اس بکرے قربانی کر سکتی ہیں ۔

حوالہ جات :۔

1۔(وأما سنه) فلايجوز شيء مما ذكرنا من الإبل والبقر والغنم عن الأضحية إلا الثني من كل جنس وإلا الجذع من الضأن خاصةً إذا كان عظيماً، وأما معاني هذه الأسماء فقد ذكر القدوري: أن الفقهاء قالوا: الجذع من الغنم ابن ستة أشهر، والثني ابن سنة۔ والجذع من البقر ابن سنة، والثني منه ابن سنتين. والجذع من الإبل ابن أربع سنين، والثني ابن خمس. وتقدير هذه الأسنان بما قلنا يمنع النقصان، ولايمنع الزيادة، حتى لو ضحى بأقل من ذلك شيئاً لايجوز، ولو ضحى بأكثر من ذلك شيئاً يجوز ويكون أفضل”.

(الفتاوى الهندية :5/ 297)
2۔وھو ابن خمس من الإبل، وحولین من البقر والجاموس، وحول من الشاۃ۔
(الدر مختار :322/6)
واللہ اعلم بالصواب

24 جون 2023
5 ذی الحجہ 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں