دوران حیض سورت الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص بطور وظائف پڑھنا

سوال:کیاحیض میں سورت فاتحہ اور اخلاص بطور وظیفہ پڑھناجائزہے؟ جواب:اگرسورت فاتحہ اور سورت اخلاص دعا کی نیت سے پڑھے یا اور دعائیں جو قرآن میں آئی ہیں ان کو دعا کی نیت سے پڑھے تلاوت کے ارادے سے نہ پڑھے تو درست ہے-

روزے کے  روحانی   اور طبی   فوائد  اور جدید سائنس

مفتی  انس عبدالرحیم    مفکر اسلام   حضرت  شاہ علی   اللہ ؒ   کا یہ فلسفہ ہے کہ کوئی   خداوندی   حکم  اسرار حکمتوں   سے خالی نہیں   ، رب   ذوالجلال  نے بندوں   پر جہاں  مختلف  قسم کے احکامات  فرض کیے ہیں  وہاں   انہیں بے شمار  فوائد،  مصالح  اور حفاظت   کے سامان   بھی رکھے ہیں  ،اسلام  امن  وحفاظت  کا مذہب مزید پڑھیں

مسجد کے آداب اور ہما ری کوتاہیاں

مفتی انس عبدالرحیم ایذاء مسلم  سے بچیں!  مسجد میں جہاں  جس کے جوتے  رکھے  ہوئے ہوں ان کو ہٹا  کر اپنے  جوتے وہاں نہیں  رکھنے چاہئیں ۔ کیونکہ  جس نے وہاں  پہلے جوتے رکھ دیے   تو اس کو جوتے  ڈھونڈنے میں پریشانی ہوگی  جو کہ ایذاء  مسلم ہے  اور ایذاء  مسلم حرام ہے ۔ انگلیوں مزید پڑھیں

نماز میں کھنکھنانا

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین اگر نماز میں کوئی شخص بلا ضرورت  یاپھر کسی بیماری کی وجہ سے کھنکھارے تو کیا نماز درست  ہوگی یا ٹوٹ جائیگی  ؟ جواب :  نماز میں بلا ضرورت  کھنکھنانے اور گلا صاف کرنے سے جس سے ایک آدھا حرف پسپا ہوجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے البتہ مزید پڑھیں