فیس بک پرملحدین کے گروپس

الحاد ( چھٹی قسم )

فیس بک پرملحدین کے گروپس:

ایک عرب اخبار کے مطابق ملحدین نے الحاد کی تبلیغ کے لیے دنیا کے مختلف زونز میں عموماً اور مسلم دنیا کے لیے خصوصی انٹرنیٹ گروپس تشکیل دیے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اس قسم کی الحادی فکر رکھنے والے39گروپس ہیں ،جن میں سے اکثر کا تعلق “فیس بک”سے ہے۔

سال 2011ءکے اواخر میں پاکستانی ملحدین کے سب سے سرگرم رکن ‘حضرت ناخدا’ جس کا تعلق لاہور سے ہے،نے مشہور سوشل سائٹ ‘فیس بک’ پر ایک گروپ” پاکستانی ملحدین(Pakistani Atheists) “کے نام سے بنایا۔پاکستانی” فیس بکیوں” کے لیے یہ بات شاید بہت نرالی تھی ،اس لیے تجسس کے لیے ہی سہی انہوں نے اس فورم پر “ہلا” بول دیا اور یوں بغیر کسی محنت کے ان لوگوں کا مقصد پورا ہو گیااور ابتدائی مہینوں میں ہی اس گروپ کے آٹھ سو ممبر ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ان فیس ممبران میں نناوے فیصد نوجوان تھے، جن کی عمریں 16سے 32سال کے درمیان تھیں اور ان کی بڑی تعداد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔

ہم حیران و پریشان ہیں کہ کس کا ناپاک ذکر کریں، کس کا نہ کریں؟ مکی کے علاوہ”ملا ملحد”، “کافر حقانی” ، “حضرت ناخدا” اور نہ جانے کتنے ایسے کم بخت ملحد ہیں، جو مختلف آئی ڈی سے اردو زبان میں اللہ جل شانہ اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کائنات کی بد ترین گستاخی کر رہے ہیں۔

طریقہ واردات:

ایک ایک ملحد دس دس فیک آئیڈیاں بنائے بیٹھا ہے،ان کے ذریعے عام اور دینی لحاظ سے کم علم مسلمانوں کو گروپس میں ایڈ کرتے ہیں اور پھر ان کے سامنے سارا دن گستاخیوں مغالطوں کی سیریز چلائی جاتی ہے جونہی کوئی بھولا بھٹکا مسلمان کمنٹ کرتا ہے تو سب جاگ جاتے ، کوئی مومن لڑکی کی آئی ڈ ی سے آتا ہے اور کوئی علامہ، مولوی ، حاجی ، قاضی، مسٹر کی آئی ڈی سے۔ کچھ تائید اور اعتماد دلاتے ہیں اور کچھ مخالفت میں چلے جاتے ہیں ، بےچارے کو کنفیوز کرکے رکھ دیتے ہیں ، کوئی علم والاآجائے اور ان کے مکر و فریب کا پردہ چاک کرنا شروع کردے تو ایک نئی ٹیم بن جاتی ہے۔ ایک دو بحث کرتے ہیں ، باقی کچھ بحث کو پھیلانے، موضوع بدلنے کا کام سنبھال لیتے ہیں ، کچھ کا کام صرف اپنے قوال کے پیچھے تالیاں بجانا ہوتا ہے اور کچھ تھوڑی تھوڑی دیر بعد گستاخانہ جملے لکھتے ہیں تاکہ مخالف جذبات میں آکر کوئی سخت جملہ بول جائے اور ہم اس بہانے اسے گروپ سے ہی بین کردیں۔ اسی انداز میں ان کے کچھ پیجز بھی ہیں جن میں سے زیادہ تر حضور ﷺ اور اسلام کو گالیاں دینے کے لیے بنائے گئے ہیں، کچھ اہل اسلام اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے ،تنقید برائے تنقید ، کیڑے نکالنے اور اہل مغرب کی چاپلوسیوں ، پردہ پوشیوں کے لیے مختص ہیں۔ ان سے سارا دن جھوٹ، مکروفریب اور منطقی مغالطوں کی سیریز پیش کی جاتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں