حضرت حسین بن علی رضی اللّٰہ عنہ

عجیب خواب

خاتون جنت سیدہ فاطمتہ الزہرہ رضی اللّٰہ عنہ کی حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ سے شادی کے بعد ایک دن”فاطمہ بنت اسد رضی اللّٰہ عنہا ( حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی والدہ) نے ایک عجیب وغریب خواب دیکھا٫جس سے ان کا قلب بہت متاثر ہوا- وہ”بارگاہِ نبوت”صلی اللّٰہ علیہ وسلم”میں پہنچیں اور عرض کیا یا رسول اللّٰہ! آج کی رات میں نے ایک عجیب خوفناک خواب دیکھا ہے-

 آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ”کیا خواب دیکھا ہے- فاطمہ بنت اسد رضی اللّٰہ عنہا  گھبرا کر عرض کرنے لگیں”کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ”آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم”کے “بدنِ اطہر” سے ایک ٹکڑا قطع کیا گیا ہے اور وہ ٹکڑا میری گود میں رکھ دیا گیا”حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے خواب سن کر ارشاد فرمایا “آپ رضی اللّٰہ عنہا”نے تو بہت ہی مبارک خواب دیکھا ہے-ان شاء اللہ “فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا” کے بیٹا ہوگا جو تمہاری گود میں پرورش پائے گا-

(رواہ البیہقی بحوالہ مشکوہ)

“5”شعبان”4″ھ میں”نواسہ ء رسول اللّٰہ

صلی اللّٰہ علیہ وسلم٫جگر گوشہء بتول و علی رضی اللّٰہ عنہ، سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی-(اسد الغابہ)

( جاری ہے)

حوالہ: تاریخ کے ساتھ ساتھ:

مرسلہ:خولہ بنت سلیمان

اپنا تبصرہ بھیجیں