عصر اور مغرب کے درمیان کھانے پینے سے رکنا

سوال : یہ بات پوچھنی تھی کہ کچھ لوگ کہتے ہیں عصر کی اذان سے مغرب کی اذان تک کچھ نہیں کھانا پینا چاہیے اس سے روزے کا ثواب ملتا ہے ، کیا شریعت میں ایسا کوئی حکم ہے؟ الجواب باسم ملھم الصواب :  واضح رہے کہ شرعی روزہ اسے کہا جاتا ہے جس میں مزید پڑھیں

حضرت حسین بن علی رضی اللّٰہ عنہ

عجیب خواب خاتون جنت سیدہ فاطمتہ الزہرہ رضی اللّٰہ عنہ کی حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ سے شادی کے بعد ایک دن”فاطمہ بنت اسد رضی اللّٰہ عنہا ( حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی والدہ) نے ایک عجیب وغریب خواب دیکھا٫جس سے ان کا قلب بہت متاثر ہوا- وہ”بارگاہِ نبوت”صلی اللّٰہ علیہ وسلم”میں پہنچیں اور مزید پڑھیں

خواب میں اخباردیکھنا

اخبار: تجربہ بتاتا ہے کہ اہل علم و دین کے لیے اخبار مفید ہے جبکہ برے نظریات کے لوگوں کے لیے باعث فتنہ۔ اس مناسبت سے اہل علم و دین کے لیے خواب میں اخبار بینی خیر کی بات ہے۔ علم و عمل میں ترقی ہوگی۔ جبکہ برے لوگوں کے لیے اچھا نہیں۔ البتہ اخبار مزید پڑھیں

استخارہ کاحکم

فتویٰ نمبر:1016 سوال:اگرآپ.نےاستخارہ کیااوراس میں کام کےکرنےکاآیالیکن.آپ کادل نہ ماناپھربھی اسکےبرخلاف کام کرلیاجائےاوراسکےبعداس کیے گئے کام میں مسئلےآنےشروع ہوگئےتووہ.مسئلےکب تک چلیں گے؟انسان کواستخارےپر عمل نہ کرنےکی سزاکب تک ملےگی..اوراب کیا کرنا چاہیے؟ سائلہ:زاہدہ     الجواب بعون الملک الوہاب  استخار ے کے معنی ہیں: خیر طلب کرنا، یعنی: اپنے معاملے میں اللہ سےخیراور بھلائی کی دعا مزید پڑھیں

خواب میں انجن دیکھنا

انجن: گاڑی چلانا سفر کے لیے ہوتا ہے اور سفر باعث برکت و ترقی ہے۔ گاڑی چلانے والا پیچھے بیٹھنے والوں کا ڈرائیور اور ان کا مقتدا بھی ہوتا ہے۔ ان مناسبتوں سے اس کی تعبیر سفر، ملازمت و تجارت میں ترقی سے دی جاتی ہے اور کبھی مقتدا ہونے سے۔

خواب میں انار دیکھنا

انار: انار اگر میٹھا ہے تو دولت اور اولاد کی طرف اشارہ ہے لیکن اگر انار ترش ہو تو مال حرام ملے گا۔ بعض اوقات بیوی بھی مراد ہوتی ہے۔ انار بیچتے ہوئے دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ شخص دنیا کو آخرت پر ترجیح دیتا ہے۔

خواب میں امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کو دیکھنا

امام اعظم: امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اﷲ کو خواب میں دیکھنا فقہ اور علم کلام سے مناسبت کی طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ امام اعظم مجتھد وفقیہ تھے اورعلم کلام میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔

خواب میں امامت کروانا

امام: امامت کرواتے دیکھا تو عزت و سرداری حاصل ہوگی۔ دیکھا کہ لوگوں نے امامت کے لیے آگے کیا ہے تو شہرت حاصل ہوگی۔ عہدہ و منصب ملے گا۔ مناسبت ظاہر ہے۔

خواب میں الائچی دیکھنا

الائچی: الائچی خوشبودار چیز ہے۔ اطباء کے مطابق الائچی قوت بخش شے ہے۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو خوشبودار چیزیں مرغوب تھیں۔ ان سب مناسبتوں سے الائچی کی تعبیر اچھی دی جائے گی۔ چنانچہ خواب میں اس کا دیکھنا سکون و راحت اور قوت کا باعث ہوگا۔