اسلام ملحدین کا خاص ہدف ہے

الحاد (دسویں قسط )

اسلام، ملحدین کا خاص ہدف ہے :

ایک بات انتہائی قابل توجہ ہے کہ ویسے تو ملحدین کے مناظرے اور بحثیں ہر مذہب کے لوگوں سے ہوتے ہیں، لیکن سچادین ‘ دینِ اسلام ان کا خاص ہدف ہے، اسلام کا تمسخر تمام ملحد گروپوں کا مشترکہ مقصد ہے،جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ وہ اپنا اصل حریف اسلام کو ہی سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بیشتر مناقشے اسلام کے تعلق سے ہوتے ہیں۔ اب تک انٹرنیٹ پر اس قسم کے قریب ساڑھے چار سو مناظرے ہو چکے ہیں جن میں جنت دوزخ کا تخیل قرآن بحیثیت الٰہی کلام اور رسالت جیسے موضوعات زیر بحث لائے گئے۔ ان بحثوں میں اسلام اور پیغمبر اسلام پر ایسی نازیبا تنقیدیں کی گئیں کہ انہیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔مصر کے ملحدین نے تو اتنی جرات کر ڈالی کہ قرآن کی طرز پر چند آیات بھی بنائیں، جنہیں “قرآن رابسو” کا نام دیا گیامعاذ اللہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں