سوال : اسرا اور ارسا نام کے بارے میں بتادیں اور یہ بھی کہ کیا یہ نام رکھنے چاہیے یا نہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب
إرسا (إِرْسَاء) کے معنی جمانے ، مضبوطی سے قائم کرنے اور کسی چیز کو ثابت اور استوار کرنے کے آتے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے لڑکی کا نام یہ نام رکھا جاسکتا ۔
اور اسرا کے معنی ہیں رات کے وقت چلنا، یہ نام لڑکی کے لیے رکھنا درست ہے۔
البتہ بہتر اور مناسب یہ ہے کی صحابیات کے نام پر نام رکھا جائے ۔
_______________
حوالہ جات :
1 ۔”(أرسى) الشيء رسا يقال أرست السفينة والشيء أثبته يقال أرسيت السفينة والوتد في الأرض ضربه فيها، (الراسي) الثابت الراسخ (ج) الرواسي“۔
(معجم الوسيط: 345)
2: وقال أبو عبيد عن أصحابه سريت بالليل وأسريت فجاء باللغتين وقال أبو إسحق في قوله عز وجل سبحان الذي أسرى بعبده قال معناه سير عبده يقال أسريت وسريت إذا سرت ليلا
(لسان العرب :14/382)
واللہ اعلم بالصواب
14 ربیع الاول 1445
30 اکتوبر 2023