جب رمضان میں شیطان قید ہوتا ہے تو شیطانی کام کیوں ہوتے ہیں

فتویٰ نمبر:559

سوال:لوگ اس بات کو لے کر کنفیو ز رہتے ہیں کہ جب رمضان میں شیطان قید ہو جاتا ہے تو شیطانی کا م رمضان میں بهی ہو رہے ہوتے ہیں؟

اور جب جنت کے سب دروازے کهول دییے  جاتے ہیں تو پهر گرمی کیوں ہے ؟

جواب :

جب ہم کافی دیر تک موٹر چلاتے ہیں تو موٹر گرم ہوجاتی ہے اور بند کرنے پر بھی کچھ دیر تک گرم رہتی ہے اسی طرح رمضان میں سرکش شیاطین قید کردیے جاتے ہیں لیکن ان کے اثرات اور جراثیم انسانوں کی رگوں میں باقی رہتے ہیں اس کی وجہ سے گناہ ہوتے ہیں باقی جنت کے دروازے کھلنے سے گرمی ختم ہونے کا کوئی تعلق نہیں…. جنت تو نہ معلوم دنیا سے سات آسمان اوپر کہیں عرش کے نیچے واقع ہے اس کا اثر یہاں کیسے پہنچے گا؟
 
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں