جماعت کے ساتھ قضاء نمازیں پڑھنا

سوال: اگر کسی شخص کی زندگی میں کافی نمازیں قضاء ہوں اور وہ اپنی نمازیں لوٹانا چاہیتا ہو اسکی تدبیر یہ کرنا چاہتا ہو کہ ہر نماز اپنے وقت پر ادا کرنے کے بعد اسی وقت کی پچھلی قضاء نماز کسی اور مسجد میں جیسے بریلویوں اور غیر مقلد کی مسجد میں فرض نماز کے ساتھ پڑھ لے کیا ایسا کرنا ممکن ہے؟
الجواب باسم ملہم بالصواب
جماعت کے لیے ضروری ہے کہ امام اور مقتدی ایک ہی فرض پڑھ رہے ہوں، اگر امام ایک فرض پڑھ رہا ہو اور مقتدی دوسرے فرض کی نیت سے اقتداء کرے تو پھر یہ اقتداء درست نہیں. لہذا صورت مسئولہ میں آپ اپنی قضا نمازیں کسی دوسرے فرض پڑھنے والے کے پیچھے نہیں پڑھ سکتے۔ بلکہ انفرادی طور پڑھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات :
1) ولا مفترض بمتنفل وبمفترض فرض آخر؛ لأن اتحاد الصلاتین شرط عندنا، وصح أن معاذاً کان یصلي مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم نفلاً وبقومہ فرضاً۔ (لمافی الدرالمختار : باب الامامة، 579/1 )
والله تعالى أعلم بالصواب
25 جمادی الثانی 1444ھ
18 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں