جس پلاٹ پر اسٹے  (stay)لگ گیاہو اس پرزکوٰۃ کس قیمت پر  آئے گی؟

 جس پلاٹ پر اسٹے  (stay)لگ گیاہو اس پرزکوٰۃ کس قیمت پر  آئے گی ؟

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

 ایک تجارتی  پلاٹ جو مشترکہ طور پر  چند شرکاء کے آپس میں جھگڑوں کی وجہ سے حکومت  نے اس پر stay لگادیا ہے ، لہذا اب اس پلاٹ  کو نہ ہی استعمال کیاجاسکتا ہے ، نہ ہی فروخت  کیا جاسکتا ہے ۔ بازار میں اگرچہ ا س کی قیمت دوکروڑ ہے، لیکن شرکاء  کےلیے  گویا اس کی قیمت  صفرہے ، کیونکہ وہ اسے بیچ نہیں سکتے ، نہ ہی استعمال کرسکتے ہیں ۔ مستقبل میں ہوسکتاہے کہ stay  ہٹنے کی وجہ سے شرکاء کےحق میں اس کی value ہو، لیکن فی الحال نہیں ہے۔ اب زکوٰۃ کس قیمت  پر دی جائے۔ اور اگرز کوٰۃ  اس پر واجب نہ ہو اور اس کی زکوٰۃ دے دی ہو تو اگلے سال کی زکوٰۃ میں سے اس رقم کی کٹوتی ہوسکتی ہے ؟

المستفی:محمد طفیل

پتہ :نیوی ہاؤسنگ سوسائٹی ، کلفٹن ، کراچی

الجواب حامداًومصلیاً

 جب تک اسٹے کا آرڈر لگاہوا ہے اس وقت تک سوال میں مذکورہ  تجارتی پلاٹ  کی اس قیمت  فروخت  پرزکاۃ واجب ہوگی جس قیمت  پراس کو stay کی حالت  میں فروخت  کیاجاسکے ،ا لبتہ یہ سہولت ہوگی کہ چاہیں تو ہرسال کی زکوٰۃ سال گزرنے  پر نکال دیں ،ا ور اگر چاہیں  تو جب  stay ہٹ جائے اس وقت تمام گزشتہ سالوں کی زکوۃ ہر سال کی مذکورہ قیمت فروخت  کےحساب سے نکال کرادا کردیں ۔

الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین(ردالمحتار )(2/302)

البحرالرائق ، دارالکتاب الاسلامی (2/223)

المبسوط  للسرخسی (2/195)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب  

محمدحارث  کسباتی

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

۲۰/رمضان /۱۴۳۹

۵/جون/۲۰۱۸ء

الجواب صحیح

احقر محمود اشرف

مفتی جامعہ دارالعلوم کراچی

۲۰/رمضان /۱۴۳۹ھ

5/جون/۲۰۱۸

عربی حوالہ جات وپی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیے لنک پرکلک کریں:

جس پلاٹ پر اسٹے لگ گیا ہو اس پر زکوۃ کس قیمت پر آئیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں