خرگوش کا گوشت کھانے کا حکم

سوال: خرگوش کے حلال ہونے پر قرآن کی کوئ آیت یا حدیث ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب!
واضح رہے کہ خرگوش کا گوشت کھانا حلال ہے۔ حدیثِ پاک میں اس کا حلال ہونا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اسے کھانا مذکور ہے۔
حوالہ جات:
عن أنس رضي الله عنه قال: أنفجنا أرنبًا ونحن بمر الظهران فسعى القوم فلغبوا فأخذتها فجئت بها إلى أبي طلحة فذبحها فبعث بوركيها أو قال: بفخذيها إلى النبي صلى الله عليه و سلم، فقبلها”.
(أخرجه البخاري في باب الأرنب) (5/ 2104)
ترجمہ :
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ مرالظہران سے گزرے، تو ہم نے ایک خرگوش کو چھیڑا (اس کو اس کی پناہ گاہ سے نکالا)، لوگ اس پر دوڑے اور تھک گئے، پھر میں نے بھی دوڑ لگائی یہاں تک کہ میں نے اسے پا لیا، اور اسے لے کر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے اس کو ذبح کیا، اور اس کی پٹھ اور دم گزا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرمایا
عن محمد بن صفوان: أنه مر على النبي صلى الله عليه وسلم بأرنبين معلقهما، فقال: يا رسول الله، إني أصبت هذين الأرنبين، فلم أجد حديدةً أذكيهما بها، فذكيتهما بمروة، أفآكل؟ قال: “كل”.
(أخرجه أبوداود في سننه في باب الأرنب (4/ 390)
ترجمہ: محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے دو خرگوش لٹکائے ہوئے گزرے، اور آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے یہ دونوں خرگوش ملے، اور مجھے کوئی لوہا نہیں ملا، جس سے میں انہیں ذبح کرتا، اس لیے میں نے ایک (تیز) پتھر سے انہیں ذبح کر دیا، کیا میں انہیں کھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھاؤ“۔
30اگست 2022
2صفر المظفر 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں