خواتین الحاد کی زد میں

الحاد ( گیارہویں قسط )

اسلام چھوڑ کر الحاد اختیار کرنے والے ملحدین کے حوالے سے یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ماضی قریب میں ان بدبخت مرتدین میں مردوں کا تناسب عورتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا، لیکن ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ماضی کے مقابلے میں آج عالم اسلام میں رفتہ رفتہ مردوں کے ساتھ عورتیں بھی الحاد کے اثرات قبول کر رہی ہیں۔

طریقہ کار :

اس ضمن میں مسلم دنیا کے ملحدین نے یہ طریقہ واردات اختیار کیا کہ انہوں نے نیٹ پر ایسی تعلیم یافتہ مسلمان عورتوں کو جو آزاد خیال اور دین سے بیگانہ ہوتی تھیں، خصوصی طور پر اپنی دعوتِ الحاد کا نشانہ بنایااور اسلام میں خواتین کی عصمت کی حفاظت اور ان کے اعزاز واکرام کے لیے جتنے خصوصی احکامات ہیں( مثلاً پردہ،عورت کے لیے چاردیواری کی اہمیت وغیرہ)،انہی احکامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناکر اور انہیں اپنی مرضی کا معنی پہنا کران کی ذہن سازی کی اور بالآخر انہیں ملحد بنا کر چھوڑا۔یوں اسلامی دنیا میں مردوں کے ساتھ جدید تعلیم یافتہ عورتیں بھی، اسلام کے جداگانہ صنفی احکامات (جو فطرت کے قریب انتہائی خوبصورت احکامات ہیں)کو بنیاد بنا کر خدا کے وجود سے انکار کرنے لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں