خواب میں اژدھادیکھنا

اژدھا:

اژدھا طاقتور دشمن ہوتا ہے۔ اژدھا اسے کھا گیا ہے تو دشمن اسے مار ڈالے گا اور اگر اس نے اژدھا کھا لیا ہے تو دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال بھی اسے مل جائے گا۔ اژدھے کو اپنا تابع پایا تو مطلب ہے بڑا دشمن اس کے تابع ہوگا اورکاروبار زندگی نظم و نسق سے چلے گا۔ سانپ اور اژدھا عام طور پر دشمن ہی ہوتے ہیں اور دشمن بھی ایسے جن سے خیر کی امید نہیں ہوتی۔ اس لیے جتنا بڑا سانپ اور اژدھا دیکھے اتنا بڑا دشمن ہوگا۔ اگر ڈس لے تو نقصان کا باعث ہوگا اور ڈسا نہیں صرف دیکھا ہے تو خوف کا باعث ہے لیکن نقصان نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں