کلید کامیابی، سوچ میں مثبت تبدیلی سے زندگی میں تبدیلی تک کا سفر

 جب حالات ایسے ہوجائے آپ کو لگے کہ آپ کی بقا خطرے میں ہے تو ان حالات میں حالات میں کچھ لوگ حالات کا سامنا کرتے ہیں جس سے ایک نئی نسل وجود میں آتی ہے اور وہ لوگ اس نسل کو کامیابی کی طرف لے جاتے ہیں.

 کامیابی کیا ہے؟

اس میں 3 چیزیں ہوتی ہیں:

 یہ بات آپ خود طے کرتے ہیں کہ آپ کامیاب ہیں یا ناکام؟

 کامیابی ایک مسلسل عمل جو ساری زندگی جاری رہے گی؟

آپ کی منزل طے ہونی چاہیے.

 آؤٹ پٹ : جو کچھ ہم لگاتے ہیں وہ ان پٹ ہے اور جو حاصل ہوتا ہے وہ آؤٹ پٹ ہے.

 آؤٹ کم کیا ہے؟

ان پٹ لگانے کے بعد جو مطلوبہ فائدہ حاصل ہو، وہ “آؤٹ کم”کہلاتا ہے.

 خوشی آؤٹ پٹ ہے اس کا آؤٹ کم(ماحصل) اطمینان قلب ہے. اس کی انتہا روحانی بالیدگی ہے.

 ذہن کو امکانات کے لیے کھولیں.

 “اپنے ماضی سے نکلیں”
ہم اپنے ماضی پر افسوس کرنا چاہتے ہیں، اس سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، جس سے ہم کامیابی کی طرف نہیں جا سکتے.

 مستقبل میں کام کرنے کا خوف “کہ پتہ نہیں کیا ہوگا” اس خوف سے نکلنا ہوگا.

 ہم حسد کیوں کرتے ہیں؟
ہم میں سے ہر شخص اپنے حصے کا پرچہ حل کر رہا ہے. اللہ پاک نے ہر ایک کو الگ سے وسائل دیئے ہوئے ہیں یعنی ہر شخص کا پرچہ الگ ہے
جب آپ کسی سے حسد کرتے ہیں تو نعوذباللہ آپ اللہ کی قدرت کو چیلنج کررہے ہوتے ہیں.

 وسعت نظری :
جب آپ ماضی سے نکلیں گے تو آپ میں وسعت نظری ہوگی. جب ذہن کھلے گا تو آپ اپنے اندر ایک توانائی محسوس کریں گے، اپنے آپ کو ایک نیا انسان محسوس کریں گے پھر اس توانائی میں اپنی جذبات شامل کریں.

 ماحول سے پروگرامنگ:
ہماری غلطی یہ ہے کہ ہم ماحول سے نہیں سیکھتے. ماحول میں ہمارا گھر،ثقافت، معاشرت، مذہب اور سماج شامل ہیں.

 ماحول سے پروگرامنگ کے ذریعے اسے ماضی سے نکال کر حال میں جینا سیکھا جاسکتا ہے.
 ماحول سے پروگرامنگ سے خود یقینی پیدا ہوتی ہے.

 کامیابی کا پہلا زینہ :
خود شناسی
اپنے بعض رویوں کا ہمیں خود علم ہوتا ہے. کچھ ہم دوسروں سے چھپانا چاہتے ہیں.

“بلائنڈ سپاٹس” آپ کی وہ خامیاں جو آپ کو پتہ نہیں لیکن لوگوں کو پتہ ہیں.

 اپنے آپ کو حال میں زندہ رکھنے کی کوشش کریں. ہم عموماً ماضی کا سوچ رہے ہوتے ہیں یا مستقبل کا بھوت ہم پر سوار رہتا ہے. حال کی طرف ہم توجہ نہیں دیتے.
جو لوگ حال میں زندہ رہنے کی مشق کرتے ہیں، وہ کامیاب ہوجاتے ہیں.

 وقت آپ کی ذاتی ملکیت ہے. اس کے علاوہ کوئی چیز آپ اپنی نہیں. اسے درست طور پر خرچ کرکے آپ نے نتائج لینے ہیں.

 زندگی کا راز:
زندگی کے ہر دور میں، محبت میں، رویے میں، تعلقات، لین دین ہر کام میں آپ کا ہاتھ ہمیشہ اوپر رہنا چاہیے.

 وژن کیا ہوتا ہے؟
وژن تین یا چار لفظوں کا خواب ہوتا ہے.

 مشن چار پانچ لائنوں کا ہوتا ہے. یہ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ نے اس خواب کو کیسے پورا کرنا ہے.

شہرت خود غرضی پیدا کرتی ہے.
 کامل ایمان تقوی پیدا کرتا ہے.
 رزق حلال ایثار پیدا کرتا ہے.

 آپ حسد، غیبت، تنگ نظری کر کے دیکھ لے آپ کی ترقی ختم ہوجائے گی، آپ کمزور ہوجائیں گے.

 زندگی کا متبادل ماڈل:

اپنی قدر وقیمت جانیے. خود کو دریافت کیجیے. خود شناسی کے ذریعے اپنا مستقبل تخلیق کیجیے. امکانات کو دریافت کیجیے.

میڈیا رپورٹنگ ٹیم فضلاء تربیتی اجتماع 2019ء

جناب شاہد صدیقی صاحب
ڈائریکٹر جنرل (ریٹائرڈ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مینجمنٹ سروس ونگ، اسلام آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں