مہینے کی سترہ تاریخ بروز منگل کو حجامہ کی فضیلت

فتویٰ نمبر:4084

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

منگل کے دن 17 تاریخ ہو تو کیا حجامہ کی کوئی خاص فضیلت ہے؟ اس بارے میں کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے تحقیق مطلوب ہے۔

جلد جواب عنایت فرمائیں

جزاکم اللہ خیرا

والسلام

الجواب حامداو مصليا

حدیث مبارکہ میں مہینے کی سترہ تاریخ جب منگل کے دن ہو، اس دن حجامہ کروانے کو پورے سال کی بیماریوں کا علاج فرمایا گیا ہے۔

اس حدیث کی سند میں ایک راوی ” زید بن ابی الحواری العمی” کے بارے میں محدثین نے کلام فرمایا ہے کہ یہ راوی ضعیف ہے، باقی راوی اس سند کے صحیح ہیں۔ 

◼عن معقل بن يسار رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:” الحجامَةُ يومَ الثلاثاءِ لسبعَ عشرةَ من الشهرِ دواءٌ لداءِ سنَةٍ”.

(مشكوة المصابيح،كتاب الطب والرقى:211/2 )

◼”وفيه زيد بن ابى الحوارى العمى وهو ضعيف وقد وثقه الدار قطنى وغيره، وبقية رجاله رجال صحيح”

(أبو زرعة الرازي و جهوده في السنة :568)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:17 شعبان1440ھ

عیسوی تاریخ:23 اپریل2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں