مصعب اور مسیب نام کا مطلب

سوال: مصعب اور مسیب نام کا مطلب بتا دیجیے ۔

الجواب باسم ملھم الصواب
” مُصعَب “ یہ صحابی کا نام ہے،
اس کا معنی ہے”سردار “ یا ” وہ اونٹ جس پر سواری چھوڑ دی گئی ہو“ ۔
__

” مُسَیّب “ (میم پر پیش،سین پر زبر ، یاء مشدد کے اوپر زبر) اس کا معنی ہے: آزاد چھوڑا ہوا۔
سعید بن مسیب مشہور تابعی ہیں،  “مسیب” ان کے والد کا نام ہے اور ایک صحابی کا نام بھی ہے ، لہٰذا مذکورہ نام صحابہ کے نام کی نسبت سے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

=======
حوالہ جات
1 ۔ ”مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ الْقُرَشِيُّ الْعَبْدَرِيُّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ، مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ، شَهِدَ بَدْرًا، وَاسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَهُوَ: مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ عَبْدِ الدَّارِ، بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ بَعْدَ أَنْ بَايَعَ الْأَنْصَارُ الْبَيْعَةَ الْأُولَى، لِيُعَلِّمَهُمُ الْقُرْآنَ، وَيَدْعُوهُمْ إِلَى تَوْحِيدِ اللهِ وَدِينِهِ، وَكَانَ يُدْعَى الْمُقْرِئَ
(معرفة الصحابة لأبي نعيم :(5/ 2556)۔

2 ۔”مسيب بن حزن بن أبي وهب بن عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم “ وأمه أم الحارث بنت شعبة بن عبد الله بن أبي قيس بن عبد ود بن نصر بن مالك بن حسل ، وهو أبو سعيد بن المسيب وكان ممن بايع تحت الشجرة “۔
( المعجم الكبير، باب الميم، من اسمه مسيب، 815 )۔

3 ۔ ” المُصعَب:1 ۔ (من الرجال) سردار ۔ 2 ۔ (من الإبل): وہ اونٹ جس پر سواری چھوڑ دی گئی ہو۔ (ج): مصاعب )۔
(القاموس الوحید: مادہ : ص۔ع۔ ص: 926 ط:ادارہ اسلامیات)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب ۔
2 ذوالقعدہ 1444
21 مئی 2023۔

اپنا تبصرہ بھیجیں