نماز پڑھتے وقت اپنی جگہ سے ہٹنے کا حکم

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ ایک شخص نماز پڑہ رہا ہے سجدے میں جاتے وقت سامنے کسی چیز سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے تو کیا وہ تھوڑا سا پیچھے ہٹ کر پھر سجدہ کرسکتا ہے؟

فتویٰ نمبر:199

الجواب بإسم ملھم الصواب

نماز پڑھتے ہوئے اگر کسی چیز سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے تو معمولى سا پیچھے ہٹا جاسکتا ہے.

وفی الھندیة:لو كان موضع سجوده شوك كثير او قراضات زجاجة فرفع رأسه و وضع بموضع آخر جاز.اه(ج\١،ص\٧٠)

واللّٰه اعلم بالصواب

بنت رانا عبدالوحيد

١١\صفر\١٤٣٨

١٠\نومبر\٢٠١٦

اپنا تبصرہ بھیجیں