پالتو بکرے کی قربانی کرنا

سوال: میرے بیٹے نے ایک دو بکریاں اور بکرا پال رکھا ہے کیا وہ انہیں پالتو جانوروں میں سے ایک کی قربانی عید الاضحی پر کر سکتا ہے یا قربانی کے لیے جانور خریدنا ضروری ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

باقاعدہ قربانی کی نیت سے جانور خریدنا ضروری نہیں بلکہ پہلے سے پالے ہوئے بکرا بکری کی قربانی بھی جائز ہے۔ بشرطیکہ دیگر شرائط پائی جائیں یعنی اس کی عمر کم از کم ایک سال ہو اور اس میں قربانی سے مانع کوئی عیب موجود نہ ہو۔
—————————————–
حوالہ جات:

1۔ولو وهب لرجل شاة فضحى بها الموهوب له أجزأته عن الأضحية لأنه ملكها بالهبة والقبض فصار كما لو ملكها بالشراء۔
(بدائع الصنائع: ج 5،ص 77)

2۔(و) صح (الثني) فصاعدا من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل، وحولين من البقر والجاموس، وحول من الشاة) والمعز والمتولد بين الأهلي، والوحشي يتبع الأم قاله المصنف۔
(فتاوی شامیہ: ج 6،ص 322)
——————————————–
واللہ اعلم بالصواب
25جون 2023
7ذی الحج 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں