سجدے میں دعامانگنے کا حکم

سوال: سجدے میں جاکر دعا مانگنا کیسا ہے؟

فتویٰ نمبر:198

الجواب حامداومصلیا

نماز میں سجدے کی حالت میں حدیث میں ہے کہ: جس کا مفہوم ہے !
”آدمی کو حق تعالیٰ شانہ کا سب سے زیادہ قرب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے اس لئے خوب کثرت اور دِل جمعی سے دُعا کیا کرو۔
(صحیح مسلم)
مگر حنفیہ کے نزدیک فرض نمازوں کے سجدے میں وہی تسبیحات پڑھنی چاہئیں جو حدیث میں آتی ہیں یعنی ”سبحان ربی الاعلیٰ“ اس کے علاوه ( سنت ، نوافل ) نمازوں کے سجدے میں تسبیحات کے علاوه دعائیں جتنی چاہے کرسکتے ہیں
البته قرآن و حدیث میں وارد شده مسنون دعائیں کرنا جائز هے اور صرف عربی زبان میں دعا کی جائے غیر عربی میں درست نہیں ہے ۔
والله اعلم بالصواب
وکذا لا یاتی فی رکوعه وسجوده بغیر التسبیح علی المذهب وما ورد محمول علی النفل ۔۔۔۔۔الخ
” الدرالمختار:جلد اول ، باب صفته الصلوته ”

اپنا تبصرہ بھیجیں