سورۃ المائدہ کا خلاصہ مضامین

اس سورت میں ہر طرح کے احکام موجود ہیں ، ساتھ میں یہود و نصاریٰ کے علمائے سوء اور جعلی پیروں کو بے نقاب کیا گیا۔ یہودیوں کی گستاخیوں سے پردہ اٹھایا گیا اور صراحت سے بتایا گیا کہ اہل کتاب ہونا نجات کے لیے کافی نہیں بلکہ نبی اخرالزمان اور قرآن پر ایمان لانا ضروری ہے۔
حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم علیہما السلام کی شان عبدیت ، ان کی اصل تعلیمات اور ان کی منقبت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔ شرک کی مختلف اقسام پر رد کیاگیاہے۔آخر میں قیامت کے کچھ احوال بھی ذکر کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں