سورۃ المائدہ میں طہارت کا ذکر

طہارت
1۔وضوکے چار فرائض ہیں:چہرہ دھونا، دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھونا، دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھونا اور سر کامسح کرنا۔{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ } [المائدة: 6]
2۔سفر، مرض اور جن صورتوں میں پانی کے استعماآزل پر قدرت نہ ہو وہاں تیمم کیا جائے۔ { وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا [المائدة: 6]
3۔تیمم کے تین فرائض ہیں:نیت کرنا، پہلی ضرب سے چہرہ پر ہاتھ پھیرنا، دوسری ضرب سے ہاتھوں پر مسح کرنا۔ فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِنْهُ} [المائدة: 6]
4۔ غسل جنابت لاحق ہوجائے تو اس سے پاکی کاطریقہ یہ ہے کہ خوب اچھی طرح پاکی حاصل کی جائے{وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا} [المائدة: 6] یعنی جہاں جہاں تک پانی پہنچانا ممکن ہو وہاں وہاں پانی پہنچایاجائے، اسی سے غسل کے تین فرائض مستنبط ہوتے ہیں:کل کرنا، ناک میں پانی ڈالنااور تمام بدن پر جہاں جہاں پانی پہنچاسکتے ہوں پانی پہنچانا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں